لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف

لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف

ضلعی انتظامیہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پرائس کنٹرول کے لیے مختلف محکموں سے تعینات کیے گئے افسران بھی فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 44 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کے پرانے نظام کو ختم کر کے نئی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت تھانوں کے بجائے تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں گے۔

پیرا فورس، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول کے اختیارات دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

نئے پرائس کنٹرول نظام کے تحت افسران کی نئی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔