ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی

ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی

پولیس کے مطابق مالک کے بیٹے فیضان نے 11 سالہ امجد کو چائے دیر سے بنانے پر سرزنش کی اور تشدد کے بعد گرم چائے کی پتیلی اس پر الٹ دی، جس سے امجد کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔

پولیس نے امجد کے چچا بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔