دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے بطور سلامی دیئے گئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی فلاحی منصوبہ ہے، جو پنجاب کے تمام مذاہب کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں 171 مسلمان اور 8 مسیحی خاندانوں کی بیٹیوں کو رخصت کیا جا رہا ہے، رواں سال دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کی 5 ہزار بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔

سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔