پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) نجی نیوز چینل کی سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا۔
مقتولہ کی بہن علوینہ اور والدہ نے بھی ملزم کو معاف کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو کر اس کے حق میں بیان دے دیا۔
مدعی پارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا حلف نامہ بھی سامنے آگیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربیعہ احسن کا قتل جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایک حادثہ تھا۔
حلف نامے کے مطابق مقتولہ کی بہن نے کہا کہ انہوں نے اپنی تسلی کر لی ہے کہ ملزم احسن طاہر نے ان کی بہن کو قتل نہیں کیا، انہوں نے ملزم کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثہ تھا جس میں ربیعہ احسن کی جان چلی گئی۔
دوسری جانب مدعی خرم احمد کی جانب سے ان کی وکیل صبا فراز راجہ عدالت میں پیش ہوئیں۔