برطانوی ورک ویزا کے نام پر فراڈ، ایف آئی اے نے ملزم گرفتار کرلیا

برطانوی ورک ویزا کے نام پر فراڈ، ایف آئی اے نے ملزم گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ماجد حسین نے شہری کو برطانیہ ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم سے پاؤنڈ سمیت 10 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کردیئے۔