علاقائی
خلاصہ
- شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کا سلامی کارڈ دیا گیا۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ والدین بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز ان کے ساتھ شفیق ماں کی طرح کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مارچ تک 13 ہزار جوڑوں کی شادیوں کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔
رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اور انقلابی اقدام ہے۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب کے اختتام پر نوبیاہتے جوڑوں اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جبکہ خصوصی دعا بھی کی گئی۔