علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پاسپورٹ آفس کے سٹور روم سے 138 پاسپورٹ بک لیٹس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بک لیٹس کراچی سے پرنٹ ہوکر اسلام آباد لائی گئی تھیں۔
ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے چوری کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے ایل ڈی سی فیصل شبیر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 131 بک لیٹس برآمد کرلی گئی ہیں۔
ملزم نے دوران تفتیش سات بک لیٹس لاہور میں پاسپورٹ آفس کے سابق ملازم خرم شہزاد کو دینے کا انکشاف کیا ہے۔
ایف آئی اے نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔