عید الاضحیٰ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 471 حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

عید الاضحیٰ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 471 حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر عید الاضحیٰ کے 3 دنوں میں 471 حادثات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں 15 جاں بحق جبکہ 698 افراد زخمی ہوئے، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وندر لسبیلہ سیکشن پر 23 حادثات میں 6 جاں بحق، 34 مسافر زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گدر سوراب سیکشن پر 17 واقعات میں 4 اور سرانان پشین سیکشن پر 14 واقعات میں 2 مسافر جاں بحق ہوئے۔