علاقائی
خلاصہ
- میرپورخاص: (دنیا نیوز) میرپور خاص کے علاقہ جھڈو کے قریب ٹریفک حادثہ میں ڈگری کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جھڈو کے قریب نبی سر روڈ پر آوری سٹاپ کے مقام پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، عینی شاہدین کے مطابق دوسرا موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث ان سے ٹکرا گیا اور موقع سے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
زخمیوں میں ذیشان ساند، گلشاد ساند، معصوم بچی صدف اور شمائلہ شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال جھڈو پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈگری ریفر کر دیا گیا۔
تمام شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر حیدرآباد منتقل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔