حب: موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

حب: موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جن کی شناخت تا حال نہیں کی گئی۔