دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق، 10زخمی

دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق، 10زخمی

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ دیر شہر کے نواحی علاقے گنوڑی (قولہ) میں پیش آیا جہاں ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔