کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق

کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت یمن الحق کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 16 سال تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کو حادثے کے فوری بعد عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔