بورےوالا میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

بورےوالا میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ بی بی اور علی حمزہ شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔