علاقائی
خلاصہ
- بھکر:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر بھکر میں ٹریکٹر مسافربس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں کمسن سن بچہ جاں بحق 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹلہ جام کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 ماہ کا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں مزید 4 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ مرنے والے بچے اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔