گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت اغوا ہونے والے چاروں افراد بازیاب

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت اغوا ہونے والے چاروں افراد بازیاب

پولیس ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد اور دیگر افراد گوادر سے کوئٹہ آتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے دیگر اہلکاروں میں پرسنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ڈرائیور حاتم بدل شامل تھے، چاروں افراد  ضلع مستونگ سے ہی بازیاب ہوئے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ وائس چانسلر اتوار کی شام کو اپنے گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے گوادر یونیورسٹی کے چاروں اہلکار 13 مئی کو لاپتہ ہوئے تھے۔