علاقائی
خلاصہ
- بہاولپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر بہاولپور میں مخالفین نے بکریاں کھیتوں میں جانے پر کچی بستی جلا دی۔
ریسکو زرائع کےمطابق واقعہ چک 68 ڈی بی کڈ والا بنگلہ میں پیش آیا جہاں متاثرین نے بتایا کہ بکریاں کھیت میں گئیں تو بااثر زمیندار نے غریبوں کی بستی کو آگ لگا دی ۔
متاثرین نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مسلح افراد نے کچے مکان گرا دیے، آگ سے گھروں میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گی جس کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہوا اور زمیندار کے حامی بھی دوران لڑائی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کی درخواستیں آ گئی ہیں میرٹ پر کارروائی کی جائے گی جب کہ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔