حافظ آباد: گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست

حافظ آباد: گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست

یہ واقعہ حافظ آباد میں کڑیالہ کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ سہیل عادل کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقامی پولیس کے ڈی ایس پی کے مطابق سیکرٹری سہیل عادل خود گاڑی کو چلا رہے تھے۔