خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اُچھالی جھیل پر فلیمنگو کی تعداد 10 سے بڑھ کر اس سیزن میں 60 سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ان پرندوں نے مظفرگڑھ کے علاقوں کا بھی رخ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ نے اُچھالی جھیل پر فلیمنگو اور سالٹ رینج میں اڑیال کے جھنڈ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلیمنگو کی تعداد میں اضافہ اور اڑیال کی اپنے قدرتی مسکن میں موجودگی جنگلی حیات کے تحفظ، قانونی اصلاحات اور قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2026
سالٹ رینج کے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر سید علی عثمان کے مطابق، حفاظتی اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد سے علاقے میں اڑیال کی آبادی کو مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
چکوال کے اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مرزا عابد حسین کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ اور محفوظ علاقوں سے متعلق قانون پر عمل درآمد نایاب جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، اُچھالی جھیل پر مقامی اور ہجرت کرکے آنے والے فلیمنگو کی موجودگی حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔