آئیگن اوپن ٹینس: آسٹریلیا کے تھناسی اور سپین کے فلسیانو لوپیز فاتح

آئیگن اوپن ٹینس: آسٹریلیا کے تھناسی اور سپین کے فلسیانو لوپیز فاتح

لندن: (دنیا نیوز) آئیگن اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ کے میچز میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل دکھایا۔ آسٹریلیا کے تھناسی کوکی ناکس اور کینڈا کے میلاس راؤنک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ آسٹریلین ٹینس سٹار نے سٹیٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔ تھناسی کی جیت کا سکور سات، چھ، سات، چھ رہا۔ ایک اور میچ میں فرانسیسی کھلاڑی فلسیانو لوپیز نے سوئزرلینڈ کے سٹین ووارینکا کا قصہ تمام کیا۔ لوپیز نے ووارینکا کو سات، چھ، سات، پانچ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔