زیرو سے ہیرو بننے والے ایرانی فٹبالر کے چرچے

Last Updated On 27 June,2018 05:29 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) ایک دن میں زیرو سے ہیرو بن جانے والوں میں ایرانی گول کیپر علی رضا بھی شامل، 4 سال قبل عام بلکہ خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے والے علی رضا دنیائے فٹبال کے ہیرو بن گئے۔

ورلڈ چیمپئن سپین سمیت پرتگال کو ناکوں چنے چبوانے والی ایرانی ٹیم ایونٹ سے تو باہر ہوگئی لیکن اپنی محنت کی ڈھاک بٹھانے میں کامیاب رہی۔ ایرانی گول کیپر علی رضا ایک ہی میچ کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

 

علی رضا آج سے 4 سال پہلے ایران کے دارالخلافہ تہران کے آزادی ٹاور کے آس پاس خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزار رہے تھے۔ سڑک پر سوتے جہاں انہیں لوگ فقیر سمجھ کر کچھ پیسے بھی دے جاتے تھے۔

23 سالہ علی رضا فٹبال ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں سپر سٹار رونالڈو کی پنلٹی کِک روک کر ایران ہی نہیں دنیائے فٹبال کے ہیرو بن گئے ہیں۔