ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں موٹر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک مارکوئز نے جیت لیا، بے قابو رائیڈرز کے ڈی ٹریک ہونے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔
موٹیگی کے موٹو جی پی ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈرز پرجوش نظر آئے، تیز رفتاری، سپیڈ پر کنٹرول اور مہارت کے ساتھ موڑ کاٹنے کے کمال دیکھے گئے۔ موٹو ون کا ٹائٹل سپینش موٹر سائیکلسٹ مارک مارکوئز نے اپنے نام کیا۔
موٹو 2 اور پھر موٹو تھری میں بھی رائیڈرز کی انٹری، بے قابو رائیڈرز کے ٹریک سے اتر جانے پر سنسنسی پھیلی رہی تاہم کوئی نقصان نہ ہوا۔