جاپان میں بیس بال میدان 19 جون سے آباد ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع

جاپان میں بیس بال میدان 19 جون سے آباد ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع

ٹوکیو میں اولمپکس گیمز ملتوی ہونے کے بعد کھیل سے جڑی اچھی خبر آ گئی، جاپان بیس بال لیگ کا آغاز انیس جون سے ہو گا۔ حکام نے ایونٹ کا اعلان کر تے ہوئے واضح کر دیا کہ جان لیوا وائرس سے بچاؤ کرتے ہوئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سپر میگا ایونٹ کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ شروع کر دی، احتیاطی تدابیر کے پیش نظر گروپس میں ٹریننگ سیشنز ہونے لگے۔