سعودی عرب میں خواتین کو گالف کھیلنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں خواتین کو گالف کھیلنے کی اجازت مل گئی

تفصیل کے مطابق دھیمے مزاج کے ٹیکنیکل کھیل گالف میں سعودی خواتین کو بھی انٹری مل گئی ہے۔ سعودی عرب میں بارہ سے پندرہ نومبر انفرادی، سترہ سے انیس تاریخ کو سعودی خواتین ٹیم ایونٹ میں اِن ایکشن ہوں گی۔

رائل گرین گالف کلب میں شروع ہونے والا ویمن ایونٹ مارچ میں ہونا تھا جو کوویڈ کی وجہ سے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں اس سے پہلے خواتین کو باکسنگ اور ای ریسنگ کی بھی اجازت مل چکی ہے۔