باکسنگ سٹار فلائیڈ مے ویدر کا 3 سال بعد رِنگ میں واپسی کا اعلان

باکسنگ سٹار فلائیڈ مے ویدر کا 3 سال بعد رِنگ میں واپسی کا اعلان

لاس اینجلس کے جوشیلے، بھڑکیلے اور پھرتیلے کھیل باکسنگ سابق سٹار فلائیڈ مے ویدر نے اگست دو ہزار سترہ کو مارشل آرٹس فائٹر کورنر مِک گریگر کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

تینتالیس سالہ فلائیڈ مے ویدر کی جانب سے رنگ میں واپسی کے اعلان کے بعد سے ہی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔ بیس فروری دو ہزار اکیس کو یو ٹیوبر لوگن پال کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ لوگن پال نے دو سال پہلے حریف کے ایس آئی کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

آئندہ سال کے اس نمائشی میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ دونوں فائٹرز نے ٹریننگ میں خوب پسینے بہائے۔ پچاس باکسنگ تک کے ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر نے ایک اور ناک آؤٹ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔