ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل: انتھونی جوشووا اور ٹائسن فری کے دو مقابلے فائنل

ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل: انتھونی جوشووا اور ٹائسن فری کے دو مقابلے فائنل

تفصیل کے مطابق دنیائے باکسنگ کے دو بڑے نام انتھونی جوشووا اور ٹائسن فیوری ورلڈ ہیوی ویٹ مقابلے کے لیے اِن ایکشن ہوں گے۔ دو فائٹس کے لیے معاہدہ اور ڈیل پر سائن ہوتے ہی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ٹریننگ اور ورک آؤٹس کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیان ہے۔ لڑائی مار کٹائی کا "زور کا جوڑ" کب اور کہاں ہو گا؟ وقت اور وینیو بھی جلد فائنل ہو جائیں گے۔

باکسنگ شیدائی ابھی سے بے قرار ہیں۔ اے جے کے نام سے مشہور انتھونی جوشووا نے چوبیس میں بائیس ناک آؤٹ کیے جبکہ دا جپسی کنگ کے نام سے جانے جانے والے ٹائسن فیوری کا تجربہ زیادہ ہے۔

انہوں نے تیس باؤٹس میں سے اکیس بار حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ جوشیلے اور بھڑکیلے مقابلوں سے پہلے صرف باکسر ہی نہیں، مداح بھی پرجوش ہو گئے ہیں۔