تازہ ترین
  • بریکنگ :- ایک ماردرپدرآزادمعاشرہ تشکیل دینےکی کوشش کی گئی،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- اڈےنہ دینےکافیصلہ عمران خان نےعوامی دباؤپرکیا،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- مہنگائی کاپہاڑگرنےوالاہے،یہ صرف باتیں کرتےرہیں گے،فضل الرحمان

ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار

Published On 22 March,2021 01:53 pm

میامی: (دنیا نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔

سپر اسٹار ٹینس پلیئرز کے لیے کورونا وائرس ہی نہیں انجریز بھی چیلنج بن گئیں، ریکارڈ 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شروع ہونے والے میامی اوپن سے آؤٹ ہو گئیں۔

سیزن کے پہلے میگا ایونٹ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل سے باہر ہونے والی سرینا ولیمز کی ڈاکٹرز نے سرجری پلان کی ہے، آٹھ بار میامی اوپن جیتنے والی کھلاڑی نے اپنی دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا۔