میامی اوپن: ایشلے بارٹی سمیت 8 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل پر نظریں جما لیں

Published On 30 March,2021 04:30 pm

میامی: (دنیا نیوز) میامی اوپن کے پری کوارٹرز فائنل مقابلے مکمل ہو گئے ہیں، سرفہرست ایشلے بارٹی اور نمبر ٹو ناؤمی اوساکا سمیت آٹھ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں رسائی پر نظریں جما لی ہیں۔

تفصیل کے مطابق میامی اوپن میں ویمن سنگلز کے پری کوارٹرز فائنل مقابلوں کا راؤنڈ پورا ہو گیا ہے۔ ٹینس نمبر ون ایشلے بارٹی، کینیڈا کی بیانکا، یوکرائن کی علینا بھی فاتح قرار پائی ہیں جبکہ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جرمن حریف کو ہرا کر آؤٹ کر دیا ہے۔

میامی اوپن پری کوارٹرز فائنل میں نمبر ون ایشلے بارٹی نے حریف آزارینکا کو دو ایک سے شکست دی۔ کینیڈا کی بیانکا نے اسپینش حریف موگوروزا کے خلاف فتح سمیٹی۔

یوکرائن کی الینا سوِیٹولینا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا کو ہرا کر آؤٹ کیا۔ نمبر ٹو جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے جرمن حریف الائزے مرٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور چھ تین چھ تین رہا۔ ان سمیت تمام آٹھ کھلاڑیوں نے فائنل فور میں جگہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

 

Advertisement