فٹبال ویمن چیمپئنز لیگ، کوارٹر فائنل میں چیلسی نے وولفزبرگ کو ہرا دیا

Published On 01 April,2021 12:41 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) فٹبال ویمن چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں چیلسی نے وولفزبرگ کو ہرا دیا جبکہ مانچسٹرسٹی نے بارسلونا کو شکست دی لیکن مجموعی خسارے پر سیمی فائنل تک رسائی نہ کر سکی۔

انگلش میدانوں پر ویمن فٹبال مقابلے، یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل، سیکنڈ لیگ میں چیلسی نے وولفز برگ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ کیرر، ہارڈر اور کربی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پانچ ایک کی مجموعی برتری سے چیلسی ویمن نے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے بارسلونا کو دو ایک کی شکست سے دی، کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ کی جیت کے باوجود بارسلونا کی مجموعی برتری چار دو کی سبقت نے مانچسٹر سٹی کو آؤٹ کر دیا۔
 

Advertisement