ویمن ٹینس سٹٹ گارٹ اوپن، ایشلے بارٹی، سیمونا ہیلپ نے کامیابی سمیٹ لی

Published On 24 April,2021 04:16 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں ویمن ٹینس اسٹٹ گارٹ اوپن کوارٹر فائنل میں ایشلے بارٹی اور سیمونا ہیلپ نے کامیابی سمیٹ لی۔

جرمن اِنڈور ٹینس کورٹس پر ویمن سنگلز مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی Ashleigh Bartyنے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا Karolina Pliskovaکو دو ایک سے ہرا کر آؤٹ کیا۔

رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے روسی مدمقابل الیگزینڈرا Alexandrovaکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، سابق نمبر ون سیمونا ہیلپ کی جیت کا سکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، یوکرائن کی علینا سویٹولینا Elina Svitolinaنے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا Petra Kvitova کو دو ایک کی شکست سے دوچار کیا

صنف نازک کے طاقت اور مہارت کے مظاہرے توجہ کا مرکز بنے رہے۔
 

Advertisement