لاس ویگاس: (دنیا نیوز) برطانوی باکسر ٹائسن فری کا ہموطن انتھونی جوشووا سے پہلے امریکی حریف ڈئیونٹے وِلڈر سے جوڑ پڑے گا، شارجہ کے بجائے لاس ویگس میں 24 جولائی کو رِنگ سجے گا۔
خطروں کے کھلاڑیوں کا بڑا معرکہ، نامور باکسر ٹائسن فری اور ڈئیونٹے وِلڈر کا آمنا سامنا، برطانوی اور امریکی فائٹر لاس ویگس میں 24 جولائی کو رِنگ میں اتریں گے۔ ٹائسن فری اور ڈئیونٹے ولڈر یکم دسمبر دوہزار اٹھارہ کو مدمقابل ہوئے، بے نتیجہ ختم ہونے والی یہ فائٹ بائیس فروری دوہزار بیس کو طے پائی تھی۔ جوشیلے، بھڑکیلے اور پھرتیلے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کر دیں، ٹائسن فری نے اپنی بےتابی کا اظہار کیا۔
کہتے ہیں ڈیڑھ سال سے انہیں کسی بھی مقابلے کا شدت سے انتظار تھا، کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، پرستار بھی بے قرار ہیں۔ پہلے سے شیڈول یہ فائٹ نظر انداز کرتے ہوئے دو برطانوی باکسرز کے مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر شدید تنقید ہونے لگی۔ ٹائسن فری اور انتھونی جوشووا کے درمیان 14 اگست کو جدہ میں ہونے والی فائٹ اب دسمبر میں ہو گی۔