سابق عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن روایتی حریف ہولی فیلڈ کیخلاف رِنگ میں اتریں گے

سابق عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن روایتی حریف ہولی فیلڈ کیخلاف رِنگ میں اتریں گے

ماضی کے رِنگ کے کنگ ایک بار پھر اِن ایکشن ، سابق عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن روایتی حریفوں کے خلاف آستینیں چڑھا لیں۔ 54 سالہ ہموطن امریکی فائٹر ہولی فیلڈ کو دوبارہ چیلنج دے دیا، ہولی فیلڈ کا نام آتے ہی 28 جون 1997 کے مقابلے کی تلخ یادیں تازہ ہو گئیں، جوش میں ہوش کھو جانے والے ہولی فیلڈ نے کان کاٹ کھایا۔

مائیک ٹائسن کے پروموٹر کی طرف سے ستمبر میں باؤٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ مائیک نے ورک آؤٹ پر نظریں جما لیں تو پرستار بھی ابھی سے بے قرار ہیں۔ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن کی دوسرے حریف لینوکس لیوئس کو بھی للکار دیا۔ مائیک ٹائسن ماضی کے حریف برطانوی باکسر سے یادگار شکست کا بدلہ لے پائیں گے یا نہیں، انتظار شدید ہونے لگا۔