لاس اینجلس: (دنیا نیوز) جوشیلے، بھڑکیلے اور مار دھاڑ کے کھیل باکسنگ میں بڑے رِنگ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، روایتی حریف ٹائسن فیوری اور ڈیوئنٹے وِلڈر کے درمیان آئندہ ماہ زور کا جوڑ پڑے گا۔
دونوں ممتاز باکسرز کے درمیان چوبیس جولائی کو لاس ویگاس میں باؤٹ فائنل کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں فائٹرز نے بھی اپنا بھرپور کھیل پیش کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
پریس کانفرنس میں دونوں حریفوں کی انٹری اور لفظی گولہ باری نے ماحول گرما دیا۔ پرستار بھی دونوں باکسرز کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
دو ہزار اٹھارہ میں ڈبلیو بی سی کے بے نتیجہ مقابلے کے بعد دونوں روایتی حریف فروری دو ہزار بیس میں آمنے سامنے آئے تھے۔ بڑے ٹائٹل کے لیے بڑے باکسر بڑے رِنگ میں پھر اتریں گے۔