کوئٹہ میں کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد، 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

کوئٹہ میں کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد، 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں شریک ہر کھلاڑی نے جیتنے کی غرض سے جم کرمدمقابل کو چت کرنے کے خوب داو پیچ کھیلے۔ ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے۔

چیمپین شپ میں کوئٹہ کے 20 کراٹے کلبز کے مابین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع اور صوبوں کے کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کے سبب مقابلوں کا حصہ نہیں بنا سکے۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دے کرانکی حوصلہ افزائی کی گئی۔