کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

عالمی ریکارڈز کی سند دینے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے رونالڈو کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی، رونالڈو نے حالیہ اعزاز ایرانی فٹبالر علی داعی کے 109 گولوں کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا۔

اس حوالے سے رونالڈو کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران میں نے جتنے ریکارڈ توڑے، 111 گولز کرنے کاحالیہ ریکارڈ میرے لئے انتہائی خاص اور باعث فخر ہے۔