ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتے والے حیدر علی وطن واپس پہنچ گئے

Published On 06 September,2021 12:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی وطن واپس پہنچ گئے، وزیر کھیل پنجاب تیمور خان اور ڈائریکٹر سپورٹس نے لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

ستاروں پر ڈالتے ہیں وہی کمند جن میں ہو کچھ کرنے کا حوصلہ اور عزم، حیدرعلی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کا نام روشن کیا، ڈسک تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی مشکلات سے نہیں گھبرائے، کورونا کے باعث انہوں نے اپنے طور پر گھر پر ہی پیرالمپکس کیلئے تیاری کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب تیمور خان کا کہنا تھا کہ حیدرعلی نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، حکومت اور بورڈ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر کھلاڑی کا ساتھ دیں۔

لاہور ائیرپورٹ میں وزیرکھیل کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس اور شہری بھی موجود تھے۔
 

Advertisement