تازہ ترین
  • بریکنگ :- ہرآئینی طریقہ اپنائیں گے ،خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے ،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مشاورت کریں گے،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- الیکشن کرانے کااختیاراب ہماراہے،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- جومرضی کرلیں الیکشن تب ہوگاجب ہم چاہیں گے،مریم اورنگزیب

چیف آف آرمی سٹاف تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

Published On 08 November,2021 04:29 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز)چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا پہلاگولڈمیڈل جیت لیا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں مقابلے جاری ہیں اور پاکستان کے ہارون خان نے دلچسپ مقابلے کے بعدایران کے مہدی اسحاقی کو شکست دیکر پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

فلائی ویٹ 58 کے جی فائنل کا فیصلہ آخری سیکنڈ میں 23 اور24 پوائنٹس پرہوا۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل وسیم جنجوعہ نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے پرہارون خان کومبارکباد دی۔