محمد شبیر نے چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

Published On 07 February,2022 09:08 pm

کراچی:(دنیا نیوز) محمد شبیر نے 41 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

41ویں چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل سید صباحت حسن ایئر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 106 پروفیشنل سمیت 300 سے زائد گالفرز نے شرکت کی، ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مبنی چیمپئن شپ ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں چار دن تک 18 ہولز پر کھیلی گئی۔

گالفر محمد شبیر نے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انصار خالد نے دوسری جبکہ خالد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔

 

Advertisement