انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز، رونالڈو پہلی شخصیت بن گئے

انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز، رونالڈو پہلی شخصیت بن گئے

معروف فٹبالر کے 250 ملین سے 400 ملین فالوورز ہونے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے، تاہم اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سٹار فٹ بالر کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ سال یعنی جنوری 2021 میں رونالڈو کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 250 ملین ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 خیال رہے کہ انسٹا گرام پر 250 ملین فالوورز ہونے سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔