سابق حکومت کا کھلاڑیوں کی نوکریوں پر وار، پورٹ قاسم اتھارٹی کا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند

Published On 12 April,2022 11:42 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سابق حکومت کا جاتے جاتے بھی کھلاڑیوں کی نوکریوں پر وار، پورٹ قاسم اتھارٹی کا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو آفس جوائن کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کھلاڑی اور کوچز ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں، کھلاڑیوں سے تعلیمی اعتبار سے ادارے میں کام کروایا جائیگا، تمام کوچز اور کھلاڑیوں کو تعلیمی اسناد فوری جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں ہاکی اور کرکٹ کے 36 کھلاڑی اور آفیشلز ملازم ہیں، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم راشد لطیف کو بھی دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کردی، راشد لطیف پورٹ قاسم میں بحیثیت کرکٹ ٹیم کے کوچ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔

ہاکی اولمپئین کاشف جواد بھی پورٹ قاسم سے منسلک ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر عاصم کمال، شاداب کبیر بھی پورٹ قاسم کے ملازم ہیں۔