راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, expresses grief on the sad demise of renowned Pakistani Mountaineer Ali Raza Sadpara. “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace, Ameen” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 27, 2022
یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے تھے۔
نامور کوہ پیما علی رضا نے آئندہ ماہ کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا جس کی پریکٹس کے دوران وہ 17 مئی کو مقامی پہاڑی سے پھسل کر کھائی میں گر گئے، حادثے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، علی رضا پچھلے 10 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
نامور کوہ پیما نے پاکستان میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بُلند دنیا کے چار پہاڑوں کو 16 مرتبہ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔