رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی پر غور

Published On 20 June,2022 11:39 am

مانچسٹر (دنیا نیوز) پرتگالی سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا امکان ہے۔

رونالڈو رواں فٹ بال سیزن کے 38 میچوں میں 24 گول کر چکے جن میں 18 مرتبہ گیند کو انگلش پریمیئر لیگ کے دوران جال میں پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ان کے ایجنٹ جارج مینڈس مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ نے کے لئے نئے کلب کی تلاش کر رہے ہیں۔

 

Advertisement