تازہ ترین
  • بریکنگ :- رحیم یارخان:فیروزہ میں ٹرک منی کوسٹر پرالٹ گیا
  • بریکنگ :- حادثے میں 13 افرادجاں بحق،5 زخمی، ریسکیو حکام
  • بریکنگ :- رحیم یارخان: منی کوسٹرمیں 18 افراد سوار تھے،ریسکیوحکام
  • بریکنگ :- مین شاہراہ پرسیوریج کا پانی جمع ہونےسےمنی کوسٹرپھنس گئی تھی
  • بریکنگ :- رحیم یارخان:روڈپرپہلےسےپھنسی کوسٹرپرٹرک آگرا،ریسکیوحکام

پاکستان ہاکی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں سات گول سے شکست، میڈلز کی دوڑ سے باہر

Published On 05 August,2022 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو آخری گروپ میچ میں سات گول سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے سات گولز کے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی، بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، 19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے گول سکور کیا، تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو گول سکور کیے۔

چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مجموعی طور پر مزید تین گول سکور کیے، پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گا۔