فیفا ورلڈکپ، ڈنمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

Published On 22 November,2022 10:49 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

قطر میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، دونوں ٹیموں نے گول کرنے کیلئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی تابڑ توڑ حملے کئے، تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ڈنمارک کے کھلاڑی کئی بار گول کرنے کیلئے ٹارگٹ کے قریب پہنچے، تاہم تیونس کے مضبوط دفاع نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

تیونس کی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 26 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اسی روز دوسرے میچ میں ڈنمارک کو دفاعی چیمپئن فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا۔
 

Advertisement