لیونل میسی کی ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

لیونل میسی کی ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر میں وہ اپنے بستر پر ٹرافی کو ساتھ رکھے ہوئے سوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اٹھنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔

18 دسمبر کو فرانس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم کے ساتھ وطن واپس پہنچے۔ٹیم کی واپسی پر شہریوں نے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا جس کے بعد لیونل میسی اپنے گھر پہنچے اور وہاں سے دلچسپ تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں صبح بخیر کا میسج لکھا۔محض 2 گھنٹے میں اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 2 کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ بار لائیک کیا جاچکا ہے۔