ارجنٹائن : (ویب ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منانے میں مصروف ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سمیت 5 کھلاڑی حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اس دوران کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی بس کے چاروں اطراف دور دور تک مداح ارجنٹینا کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔
اسی دوران بس کے اوپر موجود ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے لیونل میسی اور دیگر کھلاڑی بجلی کے تار سے بال بال ٹکراتے ہوئے بچے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کو بعدازاں اس واقعے پر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔
Argentina get their heroes home but nearly clothesline them off the bus.pic.twitter.com/hemkogABq2
— Football España (@footballespana_) December 20, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹائن تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔