فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کر دیا گیا

فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کر دیا گیا

گول کا انتخاب شائقین فٹبال کی ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا، قطر میں ہونے والے عالمی کپ کے پہلے راؤنڈ میں سربیا کے خلاف میچ میں برازیل کے کھلاڑی ریچارلیسن سیزر کے گول کو ٹورنامنٹ کا خوب صورت ترین گول قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر عوامی ووٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں شائقین کو عالمی کپ کے دس منتخب گولوں میں سے بہترین گول کا انتخاب کرنا تھا۔