رونالڈو کو ورلڈ کپ میں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا: ترک صدر

رونالڈو کو ورلڈ کپ میں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا: ترک صدر

غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے مشرقی صوبہ ایرزورم میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انتظامیہ نے رونالڈو کو برباد کر دیا۔ بدقسمتی سے انہوں نے رونالڈو پر سیاسی پابندی عائد کر دی ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ کر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ رونالڈو وہ شخص ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا میرا خواب ختم ہو گیا: رونالڈو

واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔