دوستانہ میچ : میسی کی ٹیم نے رونالڈو الیون کو شکست دیدی

دوستانہ میچ : میسی کی ٹیم نے رونالڈو الیون کو شکست دیدی

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں پی ایس جی نے رونالڈو الیون ’’ آل اسٹار الیون ‘‘ کو 4-5 سے ہرایا۔

کنگ فہد سٹیڈیم میں کھیلے گئے دنیائے فٹبال کے ستاروں سے بھرے میچ میں مہمان خصوصی بالی وُوڈ سٹار امیتابھ بچن تھے۔

خیال رہے دوستانہ میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اس میچ کے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا تھا جو سعودی عرب کے تاجر مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں خریدا۔