آسٹریلین اوپن : نوویک جوکووچ سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن : نوویک جوکووچ سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

35 سالہ سربین ٹینس سٹار کو اب دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید تین فتوحات کی ضرورت ہے، نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہوم فیورٹ الیکس ڈی مینور کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر 5 سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اس فتح کے بعد سربین سٹار 13ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں اور میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ان کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف سے ہوگا۔