34ویں نیشنل گیمز میں پاک فوج کی بالادستی برقرار، 105 میڈلز جیت لیے

34ویں نیشنل گیمز میں پاک فوج کی بالادستی برقرار، 105 میڈلز جیت لیے

34 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں میں آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں، پاکستان ائیر فورس نے 3 جبکہ پولیس، خیبر پختونخوا اور ایچ ای سی نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔

نیشنل گیمز میں واپڈا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ نیوی کے کھلاڑیوں نے اب تک 21 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

پنجاب نے 3 سلور اور 10 برانز جب کہ بلوچستان نے تین سلور 7 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔

34 ویں نیشنل گیمز میں متعدد کھیلوں کے مقابلے مکمل ہوچکے ہیں تاہم گیمز کی باضابطہ افتتاحی تقریب پیر کو منعقد کی جائے گی۔